اسلام آباد میں ایک شخص نے اہلیہ،سسراورسالے سمیت 4 افراد کوقتل کردیا

crime scene

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی جاں بحق


اسلام آباد میں گھریلوناچاقی پرایک شخص نے اہلیہ،سسراورسالے سمیت 4 افراد کوقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے آبپارہ مارکیٹ کے قریب سیکٹر جی سکس ون ڈسپنسری میں پہلے اہلیہ اوراس کے ساتھ کام کرنے والے شخص  اور بعد میں گھر جا کرسسراورسالے کوفائرنگ کرکے قتل کر دیا۔۔پولیس نے ملزم رحیم سمیت 2 افراد کوگرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رحیم  پہلے ڈسپنسری گیا اور وہاں زچہ بچہ وارڈ میں موجود اپنی اہلیہ اور ایک سٹاف ممبر پر فائرنگ کر دی، بعد میں گھر جا کر فائرنگ کی توپڑوسی نے ملزم پرجوابی فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

قتل ہونے والے تمام افراد کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کردی گئیں، جہاں لواحقین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی اہلیہ نرس تھی اور واقعہ گھریلوناچاقی کی وجہ سےپیش آیا،مرکزی ملزم اور پڑوسی کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں