وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوکرائن کی صورتحال سے ترقی پذیر ممالک پر بدترین معاشی اثرات مرتب ہوں گے،یہاں حالات کو معمول پر لانے اور فوری سیز فائر کی ضرورت ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کی یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے یوکرائن کی صورتحال پر بات کی اور فوجی تنازعہ جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ترقی پذیر ممالک پر بدترین معاشی اثرات پر روشی ڈالی۔
انہوں نے فوری سیز فائر اور حالات معمول پر لانے کی ضرورت پر زوردیا۔
نیٹواتحاد روس کے سامنےبھیگی بلی بن گیا، یوکرینی وزیرخارجہ
انہوں نے انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تنازعہ کو بات چیت اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے،ہم نے اس بات پر بھی اتفاق کیاکہ پاکستان کی طرح کے ممالک اس صورتحال میں سہولت کاری کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ وہ مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لئے قریبی روابط کے خواہش مند ہیں۔
Earlier today I spoke with EU Council President @CharlesMichel about the Ukraine situation. Shared concern over continued military conflict, highlighted its adverse economic impact on developing countries, stressed urgent need for ceasefire & de-escalation.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 7, 2022