محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اتوار سے جمعرات تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔
موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار اور پیر کے روز راولپنڈی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان آسٹریلیا سیریز، بارش کے باعث ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، نتھیاگلی، ناران اور کاغان، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، استور،ہنزہ اور اسکردو میں برفباری کا امکان ہے۔