حزب اختلاف ہر دفعہ عوام کیخلاف ہی کھڑی ہوتی ہے، فواد چودھری


راوالپنڈی: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف ہر دفعہ عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف ہر دفعہ عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے۔ حزب اختلاف سے کہوں گا کہ ایک فری باکس دے دوں گا اس میں بیٹھ کر میچ دیکھیں اور لائحہ عمل بھی طے کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت اور پاکستان کی اسپورٹس کو آگے بڑھانا چاہیے اور بھارت کے ساتھ لوگوں کا رابطہ بحال ہونا چاہیے جبکہ پاکستان بھارت کرکٹ کو بھی بحال ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے لوگ کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں، شاہ محمود قریشی

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ 24 سال کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹاکرا آج راولپنڈی میں شروع ہو رہا ہے۔ آسٹریلیا آپ کا شکریہ آپ نے یہ مارچ ہمارے لیے خوبصورت بنایا۔ پاکستان آپ کے لیے چشم براہ تھا۔

انہوں نے لکھا کہ آسٹریلیا کے ہائی کمیشن کا شکریہ جنہوں نے اس ایونٹ کو ممکن بنانے کے لیے بہت محنت کی۔ وفاقی وزیر نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعائیہ کلمات بھی تحریر کیے۔


متعلقہ خبریں