پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں صرف ایک دن جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ


وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں 3 کی بجائے صرف ایک دن جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے باعث کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف 9 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے7 مارچ سے 9 مارچ تک فیض آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی ہے جس کی باقاعدہ درخواست ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرا دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنی رہے گی، بلاول بھٹو


متعلقہ خبریں