روس یوکرین جنگ، گوگل نے بھی روس پر پابندی عائد کر دی


روس یوکرین جنگ کے بعد روس کو کئی پابندیوں کا سامنا ہے، اور اب گوگل نے یورپ بھر میں پلے ایپ اسٹور سے روسی میڈیا آر ٹی اور اسپانتک سے منسلک ایپس کو بلاک کر دیا ہے۔

جبکہ یوکرینی عوام کے تحفظ کیلئے گوگل نے میپ فیچر بھی بند کردیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شاہراہوں اور یوکرینی عوام کو روسی حملوں سے بچانا ہے۔

امریکی اخبار نے روس کی جانب سے گوگل میپ کا ڈیٹا ٹریک کیے جانے کا انکشاف کیا تھ،۔ دوسری جانب ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ روسی سرکاری میڈیا پر یورپی یونین کی پابندیوں کی تعمیل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے روس اور بیلا روس کی رکنیت معطل کر دی

دوسری جانب صدر پیوٹن نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ روسی شہری بیرون ملک 10 ہزار ڈالر سے زیادہ نہیں لے جاسکتے۔ رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک کی معاشی پابندیوں کی وجہ سے روسی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے اور روسی کرنسی روبل کی قیمت کافی گر گئی ہے۔

روس کے سنٹرل بینک کے مطابق ماسکو کی ایکسچینج میں اسٹاک مارکیٹ میں تجارت متواتر تیسرے روز بھی بند رہے گی۔


متعلقہ خبریں