پورے برصغیر میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے، شعیب اختر


پی ایس ایل 7 ایک شاندار اور کامیاب ایونٹ رہا، جسے لاہور قلندرز نے اپنے نام کیا،  سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اس پر خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ ‘مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ قلندرز نے پی ایس ایل 7 جیت لیا ہے، اس ٹیم نے 7 سال تک خوب محنت کی اور آخرکار اُنہیں کامیابی مل گئی۔

انہوں نے اس کامیابی کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ  کو قرار دیا اور کہا کہ پی سی بی کی کوششوں کی تعریف کرنی چاہیے کہ پورا پی ایس ایل 7 پاکستان میں ہی ہوا اور پورا ٹورنامنٹ کامیاب رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)


سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم بھی پاکستان میں لینڈ کرچکی ہے اور انہوں نے خود دیکھا ہوگا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

شعیب اختر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے برصغیر میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے کیونکہ پی سی بی نے ایک کامیاب ٹورنامنٹ کروایا’۔

 


متعلقہ خبریں