امریکہ کا روسی صدر اوروزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر کی روسی صدر کو دھمکی

یورپی یونین اور برطانیہ کے بعد اب امریکہ بھی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لیوروف پر پابندی عائد کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک پریس بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ صدرپیوٹن، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور روس میں قومی سلامتی کی ٹیم کے دیگر اراکین پر پابندی لگا کر یورپی اتحادیوں کے فیصلے کی حمایت کرے گا۔

برطانیہ اور یورپی یونین میں پیوٹن اور لاروف کے اثاثے منمجد کیے جائیں گے مگر ان پر سفری پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔ جبکہ امریکہ میں اثاثے منجمد کیے جانے کے ساتھ سفری پابندی بھی شامل ہوں گی۔

دوسری جانب امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور یوکرین کے صدر زیلینسکی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں دونوں نے پابندیوں اور یوکرین کے لیے امریکی دفاعی امداد پر اظہارِ خیال کیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے 40 منٹ تک بات چیت کی ہے۔


متعلقہ خبریں