وزیراعظم کی روس کے گرینڈ مفتی سے ملاقات: اسلاموفوبیا پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی روس کے گرینڈ مفتی سے ملاقات: اسلاموفوبیا پر تبادلہ خیال

ماسکو: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات روس کے گرینڈ مفتی سے بات چیت کے دوران کہی۔

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، تنازعات کو بات جیت سے حل کیا جانا چاہیے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ماسکو میں گرینڈ مسجد اور اسلامک سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اور وفد کے دیگر اراکین بھی تھے۔

وزیراعظم عمران خان اور روس کے گرینڈ مفتی کے درمیان اسلاموفوبیا پر گفتگو بھی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن بقائے باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی وقت کا تقاضہ ہے۔

وزیراعظم کی روس کے نائب وزیراعظم اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات: سرمایہ کاری کی دعوت

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ روس میں دو ہزار مساجد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے متعلق صدر پیوٹن سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کا نبی کریمﷺ کے ساتھ امہ کی محبت کے جذبے کا احترام لائق تحسین ہے۔


متعلقہ خبریں