دنیا روس کا احتساب کرے گی، امریکی صدر

Joe Biden

فائل فوٹو


امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے بلا اشتعال اور غیر منصفانہ حملے کا امریکہ اور اتحادی جواب دیں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پہلے سے سوچی سمجھی جنگ کا انتخاب کیا ہے، جنگ تباہ کن نقصان اور انسانی مصائب لائے گی، حملے سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کا ذمہ دار صرف روس ہے، انہوں نے کہا کہ  دنیا روس کا احتساب کرے گی۔

امریکی دفاعی اہلکار کا دعویٰ کا کہنا تھا کہ روس کی 80 فیصد فوج یوکرین کے بارڈر پر ہے، روس کی فوج آگے بڑھنے کیلئے بالکل تیار بیٹھی ہے۔

روس نے یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد کے کچھ حصوں پر فضائی حدود بند کر دی ہیں، فرانس نے شہریوں سے فوری طور پر یوکرین سے انخلاء کی ہدایت کردی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp