عمران خان کیخلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، احسن اقبال


مسلم لیگ ن رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پانچ نہیں دسوں انگلیاں کرپشن میں دھنسی ہوئی ہیں تاہم اب ان کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور اب وہ تنہا ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اب تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر پائی اور حکومت ہمارے خلاف صرف کردار کشی کر رہی ہے۔ حزب اختلاف کو انتقام کا نشانہ بنانے سمیت عدالتی کارروائیوں میں الجھایا گیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کو چیلنج کرتا ہوں کہ 32 پیسے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں لیکن عمران خان نے عوام کے چندے اور عطیات میں مالی بدعنوانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کروڑوں روپے کی کرپشن فارن فنڈنگ کیس میں سب کے سامنے ہے اور وہ  بیرونی تحفوں کی فہرست دینے سے بھی انکاری ہیں۔ خود غبن کرنے والا دوسروں کو چور اور ڈاکو کہہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں، اعتزاز احسن

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پیکا آرڈیننس کو خود عمران خان کالا قانون کہتے تھے لیکن ایسے آرڈیننس جاری کر کے بتا دیا کہ عمران خان جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہماری توقع سے زیادہ تحریک عدم اعتماد پر حزب اختلاف کو رسپانس مل رہا ہے۔ عمران خان خود غرض شخص ہے جو نفسیاتی مریض ہے انہیں اپنا علاج کروانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں