سیلیبریشن تب اچھی لگتی ہے جب پرفارمنس اچھی ہو، آفریدی، دھانی سے ناخوش


پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی، شاہنواز دہانی سے خوش نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دھانی کی وکٹ لینے پر سیلیبریشن تھوڑی اوور ہوجاتی ہے۔

فاسٹ بولر دھانی اس وقت پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، جہاں ان کی پرفارمنس سے زیادہ ان کی وکٹ لینے پر سیلیبریشن کے چرچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 ، پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ دھانی کی پرفارمنس سے زیادہ خوش نہیں ہیں، کیونکہ وہ ابھی تک اس میں کوئی بہتری نہیں لا سکے، ان کے کھیل میں کوئی بہتری نہیں آئی، جبکہ ان کی سیلیبریشن بہت زیادہ اوور ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سیلیبریشن تب ہی اچھی لگتی ہے جب آپ کی پرفارمنس اچھی ہو، پہلے کچھ کر کے تو دکھاو۔

لالہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے زندگی میں کچھ حاصل کرو پھر یہ سب چیزیں کرو، ہمارا ٹیلنٹ پتا نہیں کیواں خراب ہوجاتا ہے اور پتہ نہیں کیوں ٹک ٹاک کی دنیا میں چلے جاتے ہیں۔

آخر میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اسے یہ سب بتایا جائے گا اور سیکھے گا۔


متعلقہ خبریں