برطانیہ کے ایک چڑیا گھر میں 90 سالوں میں پہلی بار ”آرڈوارک” جانور کی پیدائش ہوئی ہے۔
یہ جانور 4 جنوری کو چیسٹر کے چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا لیکن حال ہی میں پتہ چلا کہ یہ مادہ ہے، اس کا نام ہیری پوٹر سیریز میں دکھائی جانے والی ڈوبی کے نام پر رکھا گیا ہے۔
بچے کی پیدائش بغیر بالوں والی جھریوں والی جلد، انوکھے کانوں اور بڑے بڑے پنجوں کے ساتھ ہوئی ہے، چیسٹر چڑیا گھر کی ویب سائٹ کے مطابق، بچے کو خاص نگہداشت میں رکھا جا رہا ہے، اور چڑیا گھر کی انتظامیہ ہی اس کا چوبیس گھنٹے خیال رکھ رہی ہے، اسے ہر گھنٹے مخصوص غذا دی جارہی ہے تاکہ اسے طاقت مل سکے۔
…IT’S A GIRL 😍♥️
We’re over the moon to reveal that our new aardvark calf Dobby is a baby girl 🥰🙌#chesterzoo #wildlife #conservation #aardvark pic.twitter.com/DxIFfmbcPi
— Chester Zoo (@chesterzoo) February 18, 2022
چیسٹر چڑیا گھر نے 18 فروری کو ٹوئٹر پر پوسٹ کے ذریعے آرڈوارک کی پیدائش کی خوشخبری لوگوں کو سنائی۔ ویب سائٹ کے مطابق، ارڈورک صحارا افریقہ میں پائے جاتے ہیں جہاں انہیں موسمیاتی تبدیلیوں اور غیر قانونی شکار سے شدید خطرہ لاحق ہے۔
