مدینہ منورہ تنہاسفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر قرار


سعودی عرب کاشہر مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے دنیا کا محفوظ ترین شہر ہے۔

یہ مطالعہ ایک معروف ٹریول انشورنس ویب سائٹ انشورمائے ٹرپ نے کیا تھا۔جرائم کی شرح کم ہونے کی وجہ سے مدینہ کو محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا۔

شہر کی حفاظتی فہرست دس اعشاریے پر مبنی ہے۔ جن میں خواتین کا تنہا سفر کرتے وقت تحفظ کا احساس، جرائم میں کمی، ضرورت مند خواتین کو مدد فراہم کرنا، اور خواتین کا احترام شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق مدینہ ان اعشاریوں کی بنیاد پر 10میں سے 10پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

اس سروے کے مطابق تھائی لینڈ کا شہرچیانگ مائی دوسرا اور دبئی خواتین کے لیے تیسرا محفوظ ترین شہر ہے۔ جبکہ بھارتی شہردہلی آخری پانچ میں ہے۔

 


متعلقہ خبریں