کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 47 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 175.39 سے بڑھ کر 175.86 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/qLwyU4YSUI pic.twitter.com/HE8F3ZP6Qd
— SBP (@StateBank_Pak) February 18, 2022
واضح رہے کہ ہفتے کے چوتھے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کی کمی ہوئی تھی تاہم آج انٹر بینک میں 47 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔