صدر ہم نیٹ ورک کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا

صدر ہم نیٹ ورک کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا

فوٹو: فائل


لاہور: صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کو بہترین کارکردگی پر گورنر ایوارڈ دیا گیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 31 لوگوں کو ایوارڈز دیئے گئے۔ جس میں صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کو بھی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کو گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گورنر ایوارڈ سے نوازا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشرے میں نمایاں کام کرنے والوں کو احترام دینا چاہیے اور ایوارڈز حاصل کرنے والے تمام لوگ ہمارے ہیروز ہیں۔

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے گورنر ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سراہا جانے سے اچھا کام کرنے والوں کو حوصلہ ملتا ہے اور تمام لوگ اپنے اپنے میدان میں شاندار کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم، ملک اور بچوں کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ہم ٹی وی نے تفریح کے میدان میں ٹرینڈ سیٹ کیا۔ پری زاد ڈرامے کو بے حد پسند کیا گیا۔

سلطانہ صدیقی نے کہا کہ نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے اور کورونا سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے لائق تحسین ہیں۔


متعلقہ خبریں