سندھ میں کورونا سے متاثرہ 231 مریضوں کی حالت تشویشناک


کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے صوبہ سندھ میں مزید ایک ہزار 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھرمیں کورونا کے مزید 49 مریض انتقال کرگئے

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 58 ہزار671 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 9 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 8 ہزار9 ہو گئی ہے۔

سید مرادعلی شاہ کے مطابق سندھ میں اس وقت کورونا سے متاثرہ 231 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ صوبے میں کورونا کے 20 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا:10فیصدسے کم شرح والے شہروں سے پابندیاں ختم

ہم نیوز کے مطابق پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 438 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 64 ہزار 123 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں