چودھری محمد الیاس ن لیگ میں شامل ہو گئے


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومتی اور تنـظیمی کارکردگی سے متاثر ہوکر سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد الیاس نے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قصور سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد الیاس کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ن لیگ عوام کی حقیقی نمائندہ اور ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق رکن اسمبلی کو بتایا کہ ہم نے عوامی خدمت کے جتنے ریکارڈز قائم کیے اور جو ترقی حالیہ دور میں صوبے نے کی اس کی ماضی میں کوئی  مثال نہیں ملتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شامل رہ چکنے والے چودھری محمد الیاس خان نے شہباز شریف اور ن لیگ پر مکمل اور اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں پارٹی پہلے ہی مضبوط ہے، اب مزید طاقتورہو جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں