پاکستان میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 648 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 914 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 74 ہزار 75 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 54 ہزار 638 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 7.1فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 990، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 6 ہزار 879، پنجاب میں 4 لاکھ 92 ہزار 489، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 400، بلوچستان میں 34 ہزار 957، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 342اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 18 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 298 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 954، خیبر پختونخوا 6 ہزار 82، اسلام آباد 990، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 370 اور آزاد کشمیر میں 765 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں