شعیب اختر  نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں انٹری دے دی

شعیب اختر کی ادھوری خواہش

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر  نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں انٹری دے دی۔

شعیب اختر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مداحوں کو اطلاع دی ہے کہ انہوں نے ٹک ٹاک کو جوائن کر لیا ہے۔

شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آخر کار میں آپ سب کے پسندیدہ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر آگیا ہوں ۔


انہوں نے مداحوں سے اپنی پہلی ویڈیو دیکھنے اور انہیں فالو کرنے کا بھی کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ٹک ٹاک اکاونٹ پر کرکٹ علاوہ بھی بہت کچھ ہو گا لیکن ذمہ داری کے ساتھ۔

سابق کرکٹر  اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں۔ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اکثر  کرکٹ سے متعلق ان کے تبصرے دیکھنے کو ملتے ہیں اس کے علاوہ وہ اپنے مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی  ملتی ہے۔


متعلقہ خبریں