پی ایس ایل 7: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔ اس طرح بابر اعظم کی 90 رنز کی اننگز رائیگاں چلی گئی۔

ڈیرن سیمی پی ایس ایل اور پاکستانی مداحوں کو مس کرنے لگے

 

ہم نیوز کے مطابق پشاور زلمی کے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی جس میں کپتان بابر اعظم کے شاندار 90 رنز بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل 7: وزیراعظم عمران خان کا کھلاڑیوں کے نام پیغام

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی اس ایونٹ میں یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا تھا۔

انگلش کرکٹرز پی ایس ایل میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئے

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان پی ایس ایل سیزن 7 کا گیارہواں میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں