کروڑوں کی جائیداد شلپا شیٹھی کے نام


نئی دہلی: فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے بھارتی بزنس مین راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد اپنی بیوی اداکارہ شلپا شیٹھی کے نام کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے تقریباً 6 ماہ بعد راج کندرا نے اپنی اہلیہ شلپا شیٹھی کے نام کروڑوں کی جائیداد منتقل کی۔

حاصل کردہ رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق راج کندرا نے جوہو میں اوشین ویو نامی بلڈنگ  کے تہہ خانے سمیت 5 فلیٹس شلپا شیٹھی کو منتقل کیے۔ جن کی مالیت 38 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔

راج کندرا کو گزشتہ برس جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا، تکذیب نکاح کی اپیل مسترد

واضح رہے کہ جس وقت راج کندرا کو گرفتار کیا گیا تھا وہ وقت شلپا شیٹھی کے لیے کافی مشکل تھا کیونکہ بھارتی میڈیا میں راج کندرا کے ساتھ شلپا شیٹھی پر بھی فحش مواد بنانے کا الزام لگایا جارہا تھا۔

شلپا شیٹھی نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں