انڈر 19 ورلڈکپ، کپتان قومی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی


انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز اسکور کیے۔

اس میچ میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسیب اللہ خان نے 136 رنز اور کپتان قاسم اکرم نے 135رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ پر 229 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

قاسم اکرم نے 63 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے پاکستان کی جانب سے انڈر 19 ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز اسکور کیے جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 127 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری

بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی کپتان قاسم اکرم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا اور 37 رنزدے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان قاسم اکرم انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ہی میچ میں 5 وکٹیں اور سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں