کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت مزید کمی کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے ہو گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہو گئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی، وزارت خزانہ
10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اس کمی کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار 567 روپے پر آ گئی۔