کورونا وائرس: ملک میں مزید 48 اموات


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 48 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 420 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 6 ہزار 377 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 64 ہزار 121 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.94 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 920، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 99 ہزار 195، پنجاب میں 4 لاکھ 85 ہزار 810، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30 ہزار 373، بلوچستان میں 34 ہزار 634، آزاد کشمیر میں 39 ہزار 894 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 837 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 219 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 869، خیبر پختونخوا 6 ہزار 31، اسلام آباد 983، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 761 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں