ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب مل گئی

ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب مل گئی

کراچی: ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب مل گئی ہے۔ انہیں ہاؤس جاب جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں فراہم کی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی میں خواجہ سراؤں کے 25 رہنماؤں کی شمولیت

ہم نیوز کے مطابق ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر فراہم کی گئی ہے۔

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سے جب ڈاکٹر سارا گل نے ملاقات کی تو انہیں ہاؤس جاب کا آرڈر دیا گیا۔

دنیا میں پہلی بار خواجہ سرا اولمپک گولڈ میڈل لینے میں کامیاب

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ پی پی پی کی حکومت خواجہ سراؤں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں آگے لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں عزت و احترام دلوائیں گے۔

دو خواجہ سرا بھی وفاقی جرمن پارلیمان میں پہنچ گئیں

واضح رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سارا گل کو گزشتہ ماہ ایم بی ایس ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ  پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں