غلط معلومات کا پھیلاؤ معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے، جنرل باجوہ


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مذموم مفادات کے لیے غلط معلومات کا پھیلاؤ معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔

پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کیلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا جہاں انہیں لاہور کور کی فارمیشن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے لمز، ایف سی یو، یو ای ٹی ، ایل ایس ای ، پی یو، جی سی یو کی فیکلٹی اور طلبہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

آرمی چیف نے مستقبل کی قیادت اور مفید شہری بنانے پر معروف تعلیمی اداروں کی تعریف کی اور کہا کہ تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور ماحولیات میں انسانی ترقی کی اشد ضرورت ہے۔

دنیا اور خطہ غیر مستحکم افغانستان کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں، جنرل باجوہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بیرونی مفادات کے تحت غلط معلومات کا پھیلاؤ غلط فہمیاں پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذموم مفادات کے لیے غلط معلومات کا پھیلانا معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے متحد رہنا ہو گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بہت زیادہ ذہین، محنتی اور با صلاحیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان موقع اور ماحول ملنے پر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔

افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، آرمی چیف

فیکلٹی ارکان اور طلبہ نے آرمی چیف سے سیشن کے دوران سوالات بھی کیے۔


متعلقہ خبریں