لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر جیسے بیانات دینے سے حکو مت کی اپنی سیاسی پوزیشن کمزور ہوتی ہے۔
چودھری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کردیا
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات قمبر حمید اور رانا خالد محمود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکو مت بڑے فیصلے کرنے سے پہلے اتحادیوں سے مشاورت کرنے کی روش اختیار کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں نے ہر مشکل وقت میں حکومت کو اپوزیشن کے پنجوں سے چھڑایا ہے۔
پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، رینکنگ میں 16درجے اوپر ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کے جال سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹھنڈے دماغ سے فیصلے کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکو مت خواہ مخواہ اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومت کو مشتعل کرنے کی حکمت عملی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جیسے بیانات سے انتظامی مشینری کا مورال ڈاؤن ہوتا ہے۔
حکومت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پڑھ لے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا مشورہ
ہم نیوز کے مطابق ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے واضح کیا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے بیرونی قرضوں کے بوجھ سے آزاد ہونا ہو گا۔