کورونا کیسز میں اضافہ: سینیٹ ملازمین کی حاضری 50 فیصد کرنے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سینیٹ ملازمین کی حاضری 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے ایس او پیز اور ملازمین کی حاضری سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سینیٹ ملازمین 24 جنوری سے 50 فیصد حاضری پر عمل کریں گے اور کورونا ویکسی نیشن کارڈ دکھائے بغیر ان کا داخلہ ممنوع ہو گا۔

کورونا کا خطرناک وار، پہلی بار ساڑھے 7 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ

واضح رہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کے کئی ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

متعلقہ خبریں