دو کروڑ کی گاڑیاں واپس دلوائیں: محکمہ تعلیم کی چیف سیکریٹری سندھ سے استدعا

دو کروڑ کی گاڑیاں واپس دلوائیں: محکمہ تعلیم کی چیف سیکریٹری سندھ سے استدعا

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی دو کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں سابق وزرا کے پاس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ میں صحت، تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا، شہباز گل

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے 12 گاڑیاں واپس دلوانے کے لیے چیف سیکریٹری سندھ سے استدعا کرتے ہوئے باقاعدہ مدد طلب کرلی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے چیف سیکریٹری کو سابق وزرا اور افسران کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ہم نیوز نے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے حوالے سے بتایا ہے کہ جام مہتاب ڈہر کے پاس جی ایس ڈی 948 اور جی ایس ڈی 157 ٹویوٹا کرولا گاڑیاں ہیں۔

وزیرتعلیم نے یکساں نصاب تعلیم پر سندھ کےتحفظات کو سیاست قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق سابق اسپیشل سیکریٹری رفیعہ حلیم کے پاس جی ایس ای 617 کورولاہے جب کہ سابق وزیر کے اسٹاف افسر خادم لغاری کے پاس جی ایس 5733 آلٹو ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ سے کی جانے والی استدعا میں محکمہ تعلیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نثار کھوڑو کے ذاتی پی آر او اعجاز جونیجو کے پاس بھی جی ایس ای 059 کرولا کار ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ میں اربوں کی خردبرد کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے حکومت سندھ کے وزرا اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کا مؤقف جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں