نعمان اعجاز کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر


لاہور: پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

پاکستان کے بہترین اداکار نعمان اعجاز کی اہلیہ نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دیں۔ اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر پرانی یادیں تازہ کرنے کے لیے رابعہ نعمان نے پرانی تصاویر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabia Naumaan (@rabian15)

ان تصاویر میں نعمان اعجاز اور رابعہ نعمان کی شادی کی خوبصورت تصویر سمیت شادی کے بعد کی جانے والی سیر و تفریح کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں رابعہ نعمان نے لکھا کہ نعمان اعجاز سے شادی کا فیصلہ زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔ یادیں زندگی کا وہ خاص لمحہ ہیں جو ہماری کہانی بتاتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabia Naumaan (@rabian15)

یاد رہے کہ نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے زاویار نے بھی شوبز انڈسٹری میں اپنا پہلا قدم رکھ لیا ہے جس میں وہ ایک نئے ڈرامے میں اپنے والد نعمان اعجاز، مشہور گلوکار عاطف اسلم اور ہانیہ عامر کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں