’ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل دیرینہ رکاوٹ دور ہونا تاریخی پیشرفت ہے‘

قومی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم اور شہبازشریف سمیت دیگر کی مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل دیرینہ رکاوٹ دور ہونے کو تاریخی پیش رفت اور اچھی خبر قرار دیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ دیامر اور اپر کوہستان کے گرینڈ جرگہ کے عمائدین نے تھور اور ہربن قبائل کے مابین عشروں پرانا تنازعہ طے کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس سے ڈیم کی بروقت اور بغیر کسی رکاوٹ کے تکمیل ممکن ہوگی اور گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مابین حدود کا تنازعہ حل کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔


متعلقہ خبریں