اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی ڈیل یا بات چیت نہیں ہو رہی ہے، ہم حکومت کے خاتمے کے لیے نکلے ہیں۔
تحریک انصاف حکومت میں ملکی معیشت تباہ ہو گئی، بلاول بھٹو
ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان کا سوال‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندراپوزیشن متحد ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے مینڈیٹ پر یقین رکھتی ہے اور لانگ مارچ سے متعلق لائحہ عمل طے ہوچکا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی لانگ مارچ کے پڑاؤ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ملک بن گیا، عمران خان معافی مانگیں: شازیہ مری
انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو مزار قائد سے لانگ مارچ شروع کریں گے اور ہم حکومت کے خاتمے کے لیے نکلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا کہ استعفے نہیں عدم اعتماد کی طرف جانا چاہیے۔
پی پی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ زراعت ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن حکومت نے اسے تباہ کردیا ہے جب کہ پیٹرل، بجلی ، گیس اور ادویات سمیت ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔
عمران خان فارن فنڈنگ جرم میں استعفیٰ دیں، سپریم کورٹ میں سماعت ہو: مریم نواز
ہم نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم امیر ہو گئے ہیں جب کہ عوام غریب ہو گئی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ عمران خان کی آمدن میں کیسے اضافہ ہورہا ہے؟