ریکارڈ 11 مرتبہ کورونا ویکسین لگوانے والا شخص


بھارت میں ایک شخص نے 11 مرتبہ کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایک شخص نے 8 مرتبہ کورونا کی ویکسیسن لگوائی تھی تاہم اس شخص نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے 11 مرتبہ ویکسینیشن کرائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 65 سالہ منڈل کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے اس کے جسم کے درد ختم ہو گئے ہیں اور وہ صحت مند محسوس کر رہا ہے۔

طالبعلم کو کورونا ویکسین لگانے پر ٹیچر گرفتار

ان کا کہنا ہے کہ ویکسین کے 11 ٹیکے لگوانے کا ان کی صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔

رپورٹ کے مطابق ویکسینیشن کے شوقین منڈل نامی شخص کا اس وقت پتہ چلا جب ہو 12 ویں مرتبہ ویکسین لگوانے سینٹر پہنچے تھے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ منڈل نے چار مختلف ویکسین سینٹرز پر آٹھ مرتبہ ویکسین لگوائی ہے۔


متعلقہ خبریں