لینڈ سلائیڈنگ: راولپنڈی اور گلگت کے درمیان زمینی رابطہ منقطع

لینڈ سلائیڈنگ: راولپنڈی اور گلگت کے درمیان زمینی رابطہ منقطع

گلگت: قراقرم ہائی وے پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اورراولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

شاہراہ قراقرم مکمل بلاک، کھلنے میں 3 سے4 دن لگ سکتے ہیں، محکمہ داخلہ جی بی

ہم نیوز نے اس ضمن میں علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوہستان کمیلا کے قریب ہونے والی  لینڈ سلائیڈنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہے۔

گلگت کے تھانہ پٹن پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ ک یوجہ سے قراقرم ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ رات میں سڑک کی بحالی کا کام سرانجام نہیں دیا جا سکتا ہے، صبح ہونے کے بعد ہائی وے کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشن گوئی

ہم نیوز نے علاقے سے موصولہ اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ قراقرم ہائی وے کی بندش سے مسافروں کو سخت مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں