آج دنیا میں بیانیے کی جنگ جاری ہے، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج دنیا میں بیانیے کی جنگ جاری ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 41ویں سفارتی کورس کی اختتام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ نے پاکستان کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ میں آپ سب کو وزارت خارجہ کے دورے کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جبکہ آج دنیا میں بیانیے کی جنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہرپارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ اس کے سرپرہاتھ رکھے، شیخ رشید

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے باعث صحت کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔ اب سوشل میڈیا نے ملاقات کے طریقہ کار کو تبدیل کر دیا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کو لوگوں کی رائے تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں