رانا شمیم نے نواز شریف کے سامنے بیان حلفی بنوایا، شہباز گل

مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں،37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں: شہباز گل

فوٹو: فائل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ راناشمیم نے نوازشریف کے سامنے بیان حلفی بنوایا۔

اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ شریف خاند ان کے لوگ نالائق لوگوں کی سرپرستی کرتے ہیں،راناشمیم کو جعل سازی سے گلگت بلتستان کا چیف جج بنایا گیا۔

راناشمیم کو جعل سازی کرکے ہائیکورٹ کاجج بھی بنوانے کی کوشش کی گئی اور انہوں  نے جعلسازی سے اپنی عمر تبدیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: رانا شمیم بیان حلفی کیس:7جنوری کوفردجرم عائد کرنے کا فیصلہ

گزشتہ حکومت میں اداروں میں جعلسازی سے تعیناتیاں کی گئیں،شریف خاندان نے 1980کے بعد اداروں کو نقصان پہنچایا۔

شہبازگل کا کہنا ہے کہ ایک صحافی نے فون کرکے بتایا کہ اسی نوٹری پبلک سے اوربہت کچھ نوٹرائز کرایاگیا،راناشمیم کیس میں 7افراد پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔


متعلقہ خبریں