گلگت بلتستان میں کھیلنے کا موقع ملا تو خوش قسمت ہوں گا،شاہین شاہ آفریدی


قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ گگت بلتستان میں کھیلنے کا موقع ملا تو میں خوش قسمت ہوں گا۔

انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید  سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ خالد خورشید نے شاہین شاہ آفریدی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

اس موقع پر خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی بی کے لوگ قومی کھلاڑیوں کو اپنے علاقے میں کرکٹ کھیلتے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

جس پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ گگت بلتستان میں کھیلنے کا موقع ملا تو میں خوش قسمت ہوں گا۔


متعلقہ خبریں