حکومت نے رولز آف بزنس میں ترامیم کیں تو عدالت جائیں گے، اکرم درانی کا انتباہ

حکومت نے رولز آف بزنس میں ترامیم کیں تو عدالت جائیں گے، اکرم درانی کا انتباہ

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ انتخابات میں شکست کے بعد رولز آف بزنس میں ترامیم بدنیتی ہے۔

بلدیاتی اداروں کے حقوق سلب، حکومت ان کے ساتھ کھیل رہی ہے، احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ رولز آف بزنس پربحث کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کے پی اکرم درانی نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے رولز آف بزنس میں ترامیم کیں تو عدالت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی ترامیم میں اسسٹنٹ کمشنرز کو با اختیار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ووٹ سیاستدان لے گا اور فیصلہ اسسٹنٹ کمشنر کرے گا؟

صوبہ سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل نافذ

جعمیت العلمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نئی رولز آف بزنس لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

اکرم درانی نے کہا کہ حکومت نے عجلت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ایک بار پھر لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی گئی ہیں۔

شہری علاقوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے بلدیاتی بل لایا گیا، آفاق احمد

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی نے کہا کہ اگر کوئی سرکاری افسر اختیارات چاہتا ہے تو پھر مستعفیٰ ہو کر الیکشن لڑے۔


متعلقہ خبریں