پاکستان میں کورونا سے مزید2افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 907ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 359 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار440ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں52 ہزار50کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: اومیکرون پھیل گیا،اسپتالوں میں جگہ ختم، سینکڑوں پروازیں منسوخ

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ80 ہزار 525، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 204، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار553،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار450، بلوچستان میں 33 ہزار 624، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 655 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 63 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 661، خیبرپختونخوا 5 ہزار 922، اسلام آباد 966، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں