انڈر 19 ایشیا کپ: افغانستان 52 رنز پر ڈھیر، پاکستان 4 وکٹوں سے فتح یاب


انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے افغانستان کو باآسانی 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح سمیٹ لی۔

دبئی کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

پاکستان کے نوجوان بولرز ذیشان ضمیر، احمد خان اور اویس علی کے آگے افغان بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور یکے بعد دیگرے جلد پویلن لوٹتے گئے۔

افغانستان کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر اسکور بھی نہ بنا سکے جب کہ تین بیٹز صفر پر آوٹ ہوئے۔یوں افغان ٹیم 52 رنز بنا ڈھیر ہو گئی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ، ایشیا کپ کیلئے ٹیم اور کپتان کا اعلان

آسان ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے بیٹرز نے اچھا آغاز نہ فراہم کیا اور کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان بولر نور احمد کو تین وکٹیں دے بیٹھے۔

پاکستان نے 53 رنز کا ہدف چھ کھلاڑیوں کے نقصان پراننگز کے 16 ویں اوور میں حاصل کیا۔

قومی ٹیم اپنا اگلا میچ روائتی حریف بھارت کے خلاف 25 دسمبر کو کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں