امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے فائزر کی گولی کے استعمال کی منظوری دے دی۔
امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کے خلاف پہلی ٹیبلٹ اور گھر پر استعمال کی جانے والی دوا کی منظوری دے دی ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف پہلی ٹیبلٹ شدید بیماری سے محفوظ کرنے کے لیے90 فیصد تک موثر ہے اور اسے اومیکرون کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن کے مطابق دوا کو 12 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد استعمال کر سکتے ہیں۔مریض کو پیکسلووڈ گولی پانچ روز تک دن میں 2 مرتبہ استعمال کرنا ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: فائزر کی گولی اومیکرون کے خلاف بھی موثر ثابت
امریکا نے اس دوا کے لیے دوا ساز کمپنی فائزر سے 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی فائرز کے مطابق ان کی تیار کردہ گولی پیکسلووڈ کورونا وائرس کے مریض کو شدید بیمار ہونے سے 90 فیصد تک محفوظ کر سکتی ہے۔
فائزر کے حالیہ لیب تجربات سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ یہ دوا کورونا کی دوسری اقسام کے طرح امیکرون کے خلاف بھی برابر مدافعت پیدا کرتی ہے۔
ٹیبلٹ کی شکل میں دوا کو عالمی سطح پر کورونا کے خلاف موثر قرار دیا جا رہا ہے۔