اقوام متحدہ نے افغان وزارت داخلہ کو چھ ملین ڈالر امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے تجویز کیا ہے کہ یہ رقم وزارت داخلہ کے اہلکاروں کی تنخواہوں کی مد میں خرچ کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق رقم سے ان افغان جنگجووں کی تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی، جو افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفاتر کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔
افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا، آرمی چیف
رپورٹ کے مطابق آئندہ برس دی جانے والی امداد سابق افغان حکومت کے ساتھ اقوام متحدہ کے معاہدے میں توسیع کے نتیجے میں دی جائے گی۔