پاکستان میں کورونا سے مزید4افراد جاں بحق

فائل فوٹو


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید4افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 882ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 270 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار737ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں42 ہزار506کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسینیشن:یکم جنوری سے 30سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوزکے اہل قرار

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 481، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 23، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار267،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار308، بلوچستان میں 33 ہزار 587، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 642 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 59 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 654، خیبرپختونخوا 5 ہزار 911، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 745 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں