اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو مارے گئے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں اے ٹی ایس کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

مارے جانے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں، وزیر اعظم

آئی جی اسلام آباد نے پولیس کی چھاپہ مار ٹیم کے لیے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور انہیں بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس جوانوں نے بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا جو قابل تحسین ہے۔


متعلقہ خبریں