عوامی مسائل سے چھٹکارا پانا ہے تو حکومت کے سامنے کھڑے ہو جائیں، حمزہ شہباز

مہنگائی قابو نہیں کریں گے تو ایسے فیصلے آتے رہیں گے، حمزہ شہباز

فائل فوٹو


اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کوملک میں مہنگائی کاحساب دیناہوگا۔ قوم کیساتھ جھوٹےوعدوں کاحساب دیناہوگا،اگر اس قوم نے عوامی مسائل سے چھٹکارا پانا ہے تو حکومت کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔

انہوں نے  کہامعاشی ماہرین کہہ رہےہیں پاکستان دیوالیہ ہوچکا۔عمران نیازی کوبنی گالہ میں بیٹھ کرغریب کےدکھ نظرنہیں آتے؟آج یوریاکھادکی قیمت آسمان سےباتیں کررہی ہے۔آج مریضوں کےپاس دواخریدنےکےپیسےنہیں ہیں۔کہتےہیں گیس صبح،دوپہر،شام آئےگی،کیاقوم بھکاری ہے؟

عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جب سے آئے ہیں ،انہوں نے ڈرامہ رچایا ہوا ہے۔حکومت کاچوتھاسال ہے،کہاں ہیں 50 لاکھ گھر؟پیشی اس کی ہونی چاہیے جس نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا مگر نہیں دی۔ پیشی اس کی ہونی چاہیے جس نے عوام کو چینی کے لیے لائنوں میں لگادیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ  3سال سے عوام کودھوکہ دیا جارہاہے ،معیشت کوتباہ کردیاگیا۔ یہ کھلاڑی نہیں کھلواڑ کرنے والا شخص ہے۔اس حکومت نے ایک کلو میٹر موٹروے نہیں بنائی۔ موٹروے پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں،عمران نیازی یوم حساب کا وقت آچکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کا دن یہ یاد دلاتا کہ اس قوم کو دہشت گردی کے ناسور کیخلاف متحد ہونا پڑے گا،مسانحہ اے پی ایس کے بچے اس قوم کو جھومر ہیں۔ سکیورٹی کا معاملے پر وزیر اعظم غائب کیوں ہو جاتے ہیں۔سانحہ اے پی ایس کا سبق ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام کرنا ہے۔

انہوں نے مزہد کہا ہے کہ افغانسان کے کرائسسز کے اثرات پاکستان پر مرتب ہو رہے ہیں۔ چار سالوں میں یہ حکومت ایک دن بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بیٹھی ہے؟ ان کی انا بنی گالہ سے بھی اونچی ہے۔اگر اس قوم نے عوامی مسائل سے چھٹکارا پانا ہے تو حکومت کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔


متعلقہ خبریں