کباڑیہ اور دودھ والا بھی شہباز شریف فیملی کےخلاف ایف آئی اے کے گواہ


شہباز شریف فیملی کیخلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کے چالان میں بطور گواہ کباڑیہ، ڈرائی فروٹ اور سینیٹری اسٹورز کے مالک سمیت دیگر شامل ہیں

ایف آئی اے نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے چالان میں شامل سو گواہوں کی فہرست جاری کر دی۔ جس کے مطابق سکریپ ڈیلر، کنسٹرکشن کمپنیز، ڈیری فارم، جنرل اسٹور، آکسیجن سلنڈر وینڈرز بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

انجینیرز،وکیل، بنکرز، ڈاکٹرز،ایس ای سی پی، ایف آئی اے کے اہلکار بھی گواہوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق تمام گواہوں نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ ایک سو اکسٹھ کے تحت بیانات قلمبند کروائے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے منی لانڈرنگ کے تمام دستاویزی شواہد چالان کا حصہ بنائے ہیں، تمام گواہ عدالت کے روبرو ایف آئی اے کے موقف کی تائید کریں گے۔


متعلقہ خبریں