پاکستان کی بڑی فٹبال لیگ کروانے کا اعلان


لاہور: پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے پاکستان کی بڑی فٹبال لیگ کروانے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بڑی فٹبال لیگ کی رجسٹریشن کا مرحلہ 15 سے 22 دسمبر تک جاری رہے گا اور پنجاب بھر سے 23 برس سے کم عمر کھلاڑی رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن فارم کے حصول کے لیے کیو آر کوڈ، ڈویژنل اور ضلعی اسپورٹس آفس سے رابطہ کریں۔ پہلے فیز میں ڈویژن لیول ٹیموں کی تشکیل ہو گی اور اگلے مرحلہ میں لاہور میں تمام ڈویژن کے لیگ میچز منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ جیتنے والی ٹیموں کے لیے 3، 5 اور 10 لاکھ روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ پنجاب ڈریم ٹیم فٹبال ٹیم کے لیے ماہانہ وظائف کا اجرا کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں