دوسرا ٹی 20، ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز پاکستان کے نام


دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 173 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 163 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔

اس جیت کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ 67 اور روماریوں شیفرڈ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین جب کہ نواز، حارث اور وسیم نے بالترتیب دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور محمد رضوان نے کیا۔ بابراعظم ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 7 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

فخر زمان کی اننگز بھی 10 رنز تک محدود رہی۔ پہلے میچ میں بہترین شراکت داری قائم کرنے والی محمد رضوان اور حیدر علی کی جوڑی اس میچ میں بھی 48 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

رضوان 38 اور حیدر علی31 رنز بنا کر پویلین لوٹے، نواز اور آصف علی کا بلا رنز اگلنے میں ناکام رہا تاہم شاداب خان اور افتخار احمد نے ان کی کمی پوری ہونے نہ دی۔

افتخار احمد 19 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان نے 12 بالوں پر 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں