یورپ اور افریقی ممالک سمیت چند دیگر ممالک سے آنیوالوں کی انٹری بند کردی، اسد عمر

یورپ اور افریقی ممالک سمیت چند دیگر ممالک سے آنیوالوں کی انٹری بند کردی، اسد عمر

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست کی ہے کہ وہ کرکٹ میچز دیکھنے کے لیے اسٹوڈنٹس کی انٹری مفت کردیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت پیسہ کمانے کا نہیں ہے۔

کورونا: اومیکرون سے برطانیہ میں پہلی موت

ہم نیوز کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ میں کراچی کے نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم آئیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں آکر انٹرنیشنل کرکٹ دیکھ رہے ہیں لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ اسٹیڈیم خالی ہے حالانکہ پہلے جگہ نہیں ہوتی تھی۔

پہلا ٹی 20: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف

انہوں نے کہا کہ میری آفیشل سے بات ہوئی ہے اور میں رمیز راجہ سے بھی درخواست کروں گا کہ اسٹوڈنٹس کے لیے فری انٹری کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کورونا کے حالات اور شرح بہت کم ہے، روزآنہ ہم دیکھتے اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے کہا کہ ہم نے یورپ اور افریقی ممالک سمیت چند دیگر ممالک سے آنے والوں کی انٹری بند کی ہے لیکن ابھی فلائٹس بند نہیں کی گئی ہیں۔

کراچی میں سامنے آنے والے اومیکرون کیس کی تصدیق ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے پی سی بی کی مشاروت سے فیصلے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ایل میچزمیں بھی 100 فیصد حاضری کے ساتھ میچ کرائیں۔


متعلقہ خبریں